|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ مالی سال 2023- 24 کے تمام مکمل ہونے والے منصوبوں کو اخبارات میں مشتہر کرنا موجودہ حکومت کا ایک عظیم کارنامہ ہے جس کا سہراہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سر جاتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی جس میں مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کو عوام کی اگاہی کے لیے مشتہر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف عوام کو ان منصوبوں کے متعلق اگاہی مل سکے گی بلکہ نامکمل

اور غیر معیاری منصوبوں سے متعلق بھی انہیں مکمل اگاہی حاصل ہوگی جس کے متعلق وہ متعلقہ ڈویژن کے کمشنر، وزیراعلی بلوچستان سیکرٹریٹ کے شکایات سیل نمبر اور محکمہ پی اینڈ ڈی شکایات سیل پر ان منصوبوں سے متعلق اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں جس سے یقینا مستقبل میں منصوبے معیاری بھی ہوں گے اور زمین پر بھی نظر ائیں گے۔