|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2024

کوئٹہ: :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مینامجید بلوچ نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دشمن عناصر کی ایما پر دہشتگردی کے واقعات کئے جارہے ہیں ،نوجوانوں کے ذہنوں سے کھیل کر ہمارے نوجوانوں کودہشتگردی کا ایندھن بنایاجارہاہے ۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف پیش کی گئی متفقہ مذمتی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔پارلیمانی سیکرٹری مینا مجید بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات ہوئے ، موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا گیااور35گاڑیاں نذرآتش کی گئیں ،اس طرح کے واقعات کی پوری بلوچ قوم مذمت کرتی ہے ،بلوچ قوم اس طرح کی سفاکیت کا کبھی ساتھ نہیں دے سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں سے کھیل کر ہمارے نوجوانوں کودہشتگردی کا ایندھن بنایاجارہاہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ۔