سنجاوی: عدالت پر مکمل یقین ہے انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا شکست خوردہ عناثر کو پھر شکست ہوگی رکن قو می اسمبلی میاں خان بگٹی۔
این اے 235 ڈیرہ بگٹی سبی زیارت کوہلو حلقے سے منتخب پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قو می اسمبلی میاں خان بگٹی نے آج الیکشن ٹربیونل میں بیان قلمبند کرانے کے بعد سنجاوی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ہارے ہوئے شکست خوردہ لوگ ہر حلقے میں دھاندلی کا رونا پیٹتے ہوئے عدالتوں میں کیس کرتے ہیں
ہم نے عوام کی عدالت میں ان کو شکست دی ہے دن کے اجالے میں عوامی قوت سپورٹ سے انشاء اللہ ہمیں یقین امید ہے آپنی عدالتوں پر کے انصاف پر مبنی فیصلہ کرتے ہوئے ہمارے حق میں فیصلہ آ ہے گا
کیوں کے حلقہ این اے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے منتخب کرکے اسمبلی بیجوایا ہے اور مخالفین کو انشاء اللہ عدالت میں بھی منہ کی کھانی پڑے گا اور ان کاجھوٹ پر مبنی بے بنیاد الزامات سارے جھوٹے ثابت ہونگے اور انشاء اللہ ہم پھر سرخرو ہونگے انصاف اور حق پر مبنی فیصلے میں ہمیں اپنے معزز عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے
رکن قو می اسمبلی میاں خان بگٹی نے کہا کے میں خدمت خلق کیلئے اس فیلڈ میں آ یا ہوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں عوام کادرد جانتا ہوں محسوس کرتا ہوں مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں حلقے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کروں گا ڈیرہ بگٹی سنجاوی سبی زیارت ہرنائی کوہلو عوام کی خدمت کروں گا مسائل حل کروں گا۔