|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2024

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر پرنس آغا موسیٰ جان احمد زئی بلوچ نے کہا ہے کہ راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل نے جیلیں کاٹیں اور بلوچستان میں اپنے نو مہینے کی وزارت اعلی کے دور میں بلوچستان میں جو کام کئے پچاس سالہ تاریخ میں کسی بھی وزیر اعلیٰ نے اتنے کام نہیں کئے ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اگر نہیں سمجھتے تو ہم اسے بناتے کیسے؟

سونا چاندی اور پیسے دیئے اسے بنانے کے لیے، پھر بھی ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف ہیں ہم پاکستان کے خلاف نہیں، مگر آپ ہمیں، بلوچ قوم کو اپنے ہاتھوں سے زہر پلا رہے ہو

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے زیر اہتمام قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کے تیسری برسی کی مناسبت سے بلوچستان پارک قلات میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر پرنس آغا موسیٰ جان احمد زئی بلوچ تھے، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی قلات کے ڈپٹی آرگنائزر مصدق صادق بلوچ نے سر انجام دیئے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت کبیر جان شاہوانی نے حاصل کی، راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کے حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے آرگنائزر آغا قلندر خان احمد زئی، ڈپٹی آرگنائزر مصدق صادق بلوچ، میر قادر بخش مینگل، کامریڈ خیر جان بلوچ،

احمد نواز بلوچ، کامریڈ علی اکبر دہوار شفیع مینگل بی ایس او کے ہارون بلوچ، ثنا بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا تعزیتی ریفرنس سے پرنس آغا موسی جان احمد زئی بلوچ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطا اللہ خان مینگل کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے جیل کاٹیں اور بلوچستان میں اپنے نو مہینے کی وزارت اعلی کے دور میں بلوچستان جو کام کئے پچاس سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعلی نے اتنے کام نہیں کئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں عوام بی این پی کے جھنڈے تلے جنہوں نے بلوچ قومی تحریک کی جد و جہد کو ایک طاقت بخشی، زندہ قومیں اپنی بزرگوں کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتے ہیں یقینا محکوم قومیتوں کے حقوق کیلئے قومی راہشون سردار عطا اللہ مینگل نے اہم کردار ادا کیا متحد منظم ہوکر قائد سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کرے پرنس موسی جان احمد زئی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اگر نہیں سمجھتے تو ہم اسے بناتے کیسے؟ سونا چاندی اور پیسے دیئے اسے بنانے کے لیے،

پھر بھی ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف ہیں ہم پاکستان کے خلاف نہیں مگر آپ ہمیں بلوچ قوم کو اپنے ہاتھوں سے زہر پلا رہے ہو اس کا یہ باقاعدہ ثبوت ہے کہ ڈاکٹر مارنگ بلوچ گوادر سے کوئٹہ تک آئی ہزاروں بلکہ لاکھوں بلوچ اس کے ساتھ آئے کیونکہ یہ آپ سے مایوس ہوئے ہیں آپ نے زیادتی کئے ہیں ہمارے ہزاروں بچے غائب کئے ہیں ہزاروں کو مارے ہیں آپ انکی ٹرائل کرے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شاید چند مہینے چلنے والی ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ حکومت مزید قائم نہیں رہ سکتی، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے دھمکیوں سے بلوچ قوم ڈرنے والی نہیں

اگر آپ کو طاقت ہے تو اختر مینگل کو گرفتار کرے اختر جان مینگل بھاگنے والے نہیں،

انہوں نے کہا کہ کارکن متحد منظم ہوکر قائد سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کرے اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں میر سہراب خان مینگل ملک ناصر دہوار ڈاکٹر یوسف بلوچ، وڈیرا رحیم مینگل حاجی رفیق شاہوانی عبدالعلیم مینگل عبدالغفور شاہوانی اللہ بخش مگسی عبدالوحید مینگل عزیز لہڑی مصطفی پردیسی اللہ بخش رودینی، کیپٹن اللہ بخش مینگل کبیر احمد مینگل رشید احمد مینگل میر حسن خان مینگل، قدیر مینگل ملک نثار مینگل رزاق عمرانی سلیم بلوچ غلام فاروق مینگل ٹھیکدار حنیف، جاوید جے جے، ڈاکٹر بشیر احمد مینگل ماسٹر غلام حسین میر غلام مصطفی مینگل اصغر عمرانی حاجی عبدالحکیم مینگل حاجی محمد عظیم مینگل عبدالغنی نیچاری نوید ریکی عبدالمنان عبدالنبی عمرانی جبکہ ہندو پنچایت کے ڈاکٹر ہری چند راجیش کمار نریش کمار مکیش کمار شام لال دانش کمار سمیت بڑی تعداد میں ورکرز موجود تھے آخر میں قومی راہشون کے درجات کے بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی