کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر امیدواروں کے ایک گروپ کے دسمبر 2023 میں ہونے والے (PCS) کے جلد اعلان کے بارے میں انکی تشویش کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحان کے لیے کل 17,931 نے درخواستیں جمع کی تھیں جن میں سے 5899 امیدواروں نے پورے امتحان میں شرکت کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ امتحان اس صوبے کی تاریخ میں پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا پی سی ایس امتحان تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے
کہ پی سی ایس امتحان کے نتائج کا جلد اعلان اس کمیشن کی ترجیح ہے۔ کمیشن اور اس کا عملہ شفافیت کو یقینی بنا کر نتیجہ مرتب کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے جو کہ ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتحان میں شامل ہونے والے تمام امیدواروں کو یقین دلاتے ہیں کہ کمیشن ان کی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہے اور پی سی ایس کے نتائج کا جلد از جلد اعلان کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔