کوئٹہ / اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئر،آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر کلیم اللہ جوگیزئی کی ملاقات،
ملاقات میں بلوچستان میں جاری بجلی کے منصوبوب بلخصوص کیسکو میں،جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی اس موقع پر انجینئر کلیم اللہ خان جوگیزئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شکریہ ادا کیا
کہ ان کی کاوشوں سے کیسکو کے سینئر انجینئرز کی تعیناتیوں کا مسئلہ جو کہ کئی ماہ سے زیر التواء تھا وہ حل ہوا اور اور سینئر انجینرز کو انکی تعیناتیاں ملیں اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان نے امید ظاہر کی کہ کیسکو کے انجینئرز اپنی جائے تعیناتی پر عوام کی خدمت کریں گے
اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے زمیندار پیشہ افراد کو زرعی ٹیوب ویلز کے ذریعے زرعی انقلاب بلوچستان میں لانا چاہتے ہیں اور انہوں نے سولر ٹیوب ویلز کے لئے اربوں روپوں کی خطیر رقم بلوچستان کے لئے مختص کر رکھی ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سے بلوچستان میں زرعی انقلاب برپا ہو گا۔
دریں اثناء کیسکو سے تعلق رکھنے والیچیف انجینئرز،انجینئر نعیم خان کاکڑ، انجینئر ولی محمد اچکزئی،انجینئر ہاشم خان جوگیزئی،انجینئر یوسف شاہ خان، انجینئر سیف اللہ،انجینئر عادل عزیز قریشی انجینئرمحمدنظام اچکزء،انجنئر سلام مینگل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی ان کاوشوں پر کہ انہوں نے سیکرٹری پاور ڈویڑن کیساتھ اپنی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے بے حد مشکور،ممنون ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے ایسے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔