کوئٹہ :بلوچستان میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے صوبے میں دن کے اوقات میں مسافر بسیں چلانے کا فیصلہ ،حکومتی فیصلے کے باعث مسافروں کو مشکلات کاسامنا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کیاوقات میں چلانے کے فیصلے کے بعد مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ صرف دن کے اوقات میں بسیں چلانے کی وجہ سے مشکلات اورپریشانی کاسامناہے ان کا کہنا ہے
کہ رات کو ایمرجنسی کی صورت میں سفر کرنے میں مشکل درپیش ہے شام یا رات کو ایمرجنسی کی صورت میں اگلے دن صبح یادوپہرتک انتظارکرناپڑیگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسافربسوں کو 24 گھنٹے چلانے کیلئے ٹراسپورٹرزاورشاہراہوں پر سکیورٹی فراہم کرے۔اس سے قبل بولان میں تخریب کاری کی وجہ سے ریلوے پل تباہ ہونے کے باعث اندرون ملک کیلئے پہلے ہی ٹرین سروس بند ہے جس کی وجہ سے مسافر بسوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیاہے۔