کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے استعفیٰ کا فیصلہ اپنی جگہ ہے میں سمجھتا ہوں
ہمیں سیاسی جمہوری سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے ہمیں جمہوری سیاست کے ساتھ ساتھ دوسری جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر قومی حق و حاکمیت اپنے ساحل وسائل اور دوسرے مشکلات کو ایڈرس کرنے کی ضرورت ہے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ وفاق کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں (غیرملکی خبر رساں ) ادارے سے خصوصی انٹرویو میںڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے قابل نہیں ہے بلوچستان کا مسئلہ مختلف ہے بلوچستان سیاسی منظر میں تو حق و حاکمیت کا ہے بلوچستان کے عوام اپنی مرضی سے ووٹ نہیں دے سکتے ہیں
ووٹ کسی اور کو دیگا کامیاب کوئی اور ہوگا یہ بنیادی مسئلہ بلوچستان کا ہے بلوچستان میں پر تشدد واقعات کو ایڈرس کرنے کی ضرورت ہے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں جو محرومی بے روزگاری ہے حکومت ان کو فوری طور پر حل کریں انہوں نے کہا کہ اگر سٹیبلشمنٹ چاہیے تو بلوچستان کے مسئلے ان کے ہاتھ میں ہیں وہ حل کرسکتے ہیں
لاپتہ افراد کی بازیابی الیکشن میں دھاندلی روک سکتے ہیں باقی ترقیاتی منصوبے وفاق اور بلوچستان حکومت کے ہاتھ میں ہیں بلوچستان میں کرپشن سمیت ہر چیز بکاو مال ہے ان کو سٹیبلشمنٹ روک سکتی ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہوں یہ مسئلہ سیاسی حکومتوں کے ہاتھ میں نہیں ہے جب تک سٹیبلشمنٹ نا چاہیے حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں 70فیصد امکانات تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے
اب موجودہ لیڈر شپ میں بہت فرق ہے نوجوان آگئے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ مذاکرات کریں گے پہلے لاپتہ افراد کو بازیاب کریں اور مزید لوگوں کو لاپتہ نہ کریں پر امن احتجاج آئینی حق ہے بلوچوں کو ان کاحق دیں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیں بلوچستان کے تمام سرحدوں کے بارڈرز کھول دیں تاکہ وہاں بسنے والے لوگوں کو روزگار مہیا ہوسکیں