|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مر کز ی سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نیشنل پارٹی کے مر کز ی نا ئب صدر ایوب قریشی کے گھر کراچی میں فرئیرپولیس تھانہ کے چھاپے جس میں کسی وارنٹ کے بغیر گھر میں داخل ہونے چادر و چاردیواری کے تقدوس کو پامال کرتے ہوئے

پارٹی کے بزرگ رہنما ایوب قریشی پر انسانیت سوز تشدد اور بچوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے سندھ میں پولیس کی گردی اور قانون سے تجاوز کے غیر قانونی اقدامات پر سندھ حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی رہنما پر بلاجواز پولیس تشدد کی انکوائری کی جائے اور زمہ دار پولیس افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نیشنل پارٹی اپنے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔