|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

ڈیرہ مرادجمالی:  نصیرآباد کی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے ڈاکڑوں عملہ نے غفلت کی انتہا کردی لا وارٹ لاش کو شدید گرمی میں بغیر پنکھا بجلی کے گندگی کے بیچ میں مردہ خانہ میں رکھ کر تالا لگا دیا

رات بھر چوہے لاش کو نوچتے کھاتے رہے مردہ خانہ میں 24 گھنٹوں سے رکھی لا وارٹ لاش بد بو کرگئی غسل دینے کیلیئے آنے والے میونسپل کمیٹی کے عملے کی حالت غیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانہ قومی شاہراہ سے پولیس کو ملنے والے ایک شخص کی لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لائے شناخت نہ ہونے پر ڈاکڑوں اور ہسپتال کے عملے نے کئی ماہ بندہ سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے مردہ خانہ کے تالے کھول کر بغیر بجلی پنکھے اور گندگی کے بیچ میں لاوارث شخص کی نعش رکھ کر تالا لگا دیا گیا شدید گرمی میں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد نعش سے بد بو پھیل گئی

غسل اور تدفین کیلیئے آنے والے میونسپل کمیٹی کے عملے کی حالت غیر ہوگئے گندگی سے بھرے مردہ خانہ میں لاش کو رات بھر چوہے نوچتے اور کھاتے رہے تاہم میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی نے نعش کو لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں دفن کردیا عوامی حلقوں نے غیر انسانی سوز واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری صوبائی وزیر صحت سیکریٹری صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ،