|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹر نیر بخاری اور میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی سے بلوچستان کے عوام نے جو امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے سربراہ صوبائی حکومت سے لیکر عام کارکن کو محنت کرنی ہے

بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مدوا کریں گے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز ، اطلاعات و فنانس سیکرٹریز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بلوچستان کے تنظیمی امور کے لئے بنائی گئی دو رکنی کمیٹی نے جمعرات اور جمعہ 5 تا 6 ستمبر کو کوئٹہ کا دورہ کیا اور تنظیمی عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی اور بلوچستان پارٹی رہنماؤں سے تجاویز لیں، کمیٹی اراکین نے پارٹی کے زیلی ونگز پیپلز لائرز فورم، اقلیتی ونگ، شعبہ خواتین، یوتھ ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ودیگر سے بھی ملاقاتیں کی اور انکے تجاویز سنیں، کمیٹی اراکین نے تنظیمی امور پر مشتمل جامع رپورٹ تشکیل دی جو چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے سید نیر حسین بخاری اور اعجاز جھکرانی نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کی تقرری یا ان کو ہٹانے کا اختیار پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے چیئر کی منظوری کے بغیر کسی بھی عہدیدار کے خلاف کوئی بھی کارروائی غیر موثر ہوگی۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی

کہ پارٹی کارکنان صوبے بھر میں پارٹی کی فعالیت کے لئے جدوجہد تیز کریں اور پارٹی کو مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران و کارکنان صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح پر فعال تنظیم سازی کے لیے اپنا کردار ادا کریں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی کا سرمایہ اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں مرکزی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پارٹی کارکنان کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا اور ان کے جائز مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے۔