|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2024

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہے

صوبے کے حقیقی مسائل آج بھی وہی ہے بلوچستان میں صحت وتعلیم کی سہولیات اور روزگار کے مواقع کی عدم دستیابی اور بدامنی اور انتشار کی فضا تواتر سے بڑھ رہی ہے

بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اس سرزمین میں گیس کوئلہ سونا چاندی اورتانبے کی وسیع ذخائر پوشیدہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں بیروزگاری کا خاتمہ اور حقیقی قوم پرستوں سے ڈیلاگ کا روش صوبے کے عوام کی حالت سنوارنے میں مددگار ثابت ہونگے

ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری اپنے رہائشگاہ ڈیفنس کراچی میں بی این پی عوامی خضدارکے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سی سی ممبرحاجی محمد انور قلندرانی,ضلعی رہنماں حاجی منیرلانگو, عبدالرشید عمرانی,

سلطان احمد مردوئی,مصوراحمد زہری ودیگر موجود تھے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچ قوم پرستوں میں نااتفاقی اورذاتی انا پرستی کی عنصرموجود ہے اگر بلوچ قوم پرستوں میں اتحاد واتفاق کا فقدان نہ ہوتا تو آج سردار اخترجان مینگل کو استعفی کی دینے کی نوبت کبھی نہ آتی انہوں نے کہا جب تک صوبے میں احساس محرومیوں کو ختم نہیں کیاجاتا

اوربلوچستان کومعاشی طور پر مضبوط نہیں بنائے جاتے صوبے میں ترقی کی رفتار اور بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر قیام امن مکمن نہیں۔ انہوں نے کہا بی این پی عوامی کے قیادت میں بلوچ عوام کے سیاسی شعورکی پختگی بالغ نظری اورحقیقت پسندی کاثبوت ملتا ہے بلوچستان کے عوام عرصہ دراز سے احساس محرومیوں کی وجہ سے مایوسی کا شکارہے انکا ازالہ ناگزیز ہے۔

ایک سوال کے جواب پر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا سردار اخترمینگل کا قومی اسمبلی کے نشست سے مستعفی ہونا انکا اپناذاتی فیصلہ ہیکسی کے ذاتی فیصلے پر تبصرہ درست عمل نہیں۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بلوچ قوم پرستوں میں اگر اتحاد واتفاق اورذاتی انا پرستی نہ ہوتے تو آج بلوچستان کے عوام کو حقیقی نمائندہ ضرورہی ملتے۔

انہوں نیکہا کہ بی این پی عوامی سے بلوچ عوام کی توقعات اب بھی وابسطہ ہے اس کے پیش نظر پارٹی قیادت بلوچ نوجوانوں کے بیروزگاری کا خاتمہ صوبے میں ترقی کے پہلوں پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے اور سیاسی حلقوں میں یہ رائے زور پکڑتی جارہی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں

اوربلوچستان کے عوام کے احساس محرومیوں کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے انہوں نے کہا بلوچ قوم پرستوں میں اتحاد واتفاق سیاسی خیلج کو دور کرنے اورتمام اختلافات اوردوریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یکجاہواورانکے اتحاد واتفاق سے بلوچستان کے عوام کی بے شمار مشکلات کی حل کیلئے مدد ومعاون ثابت ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *