|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر بروز پیر سے شروع ہو گی، مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار پولیو ورکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 3 متاثرہ بچے جاں بحق ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *