|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2024

کوئٹہ :  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ بلو چستان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلوچستان میں بد امنی کے واقعات سے متعلق مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پیپلز پارٹی کی قیادت مشاورت کی توضروراپنی رائے دیں گے ،

بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر داراختر جان مینگل کا سیا ست میں اہم کر دار رہا ہے وفا قی حکومت کو سر داراختر جان مینگل کے استعفیٰ کانو ٹس لینا چاہیے ۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی جانب سے دیئے گئے عشایہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ، اس موقع پر اعجاز جا کھیرانی ،سینیٹر بلا و ل مند و خیل وزیر اعلیٰ کے مشیر سر دار زادہ بابا غلام رسول عمرانی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی ، سید اقبا ل شاہ سمیت پارٹی کے ڈویژنل ، ضلعی صدور جنرل سیکر ٹریز سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجو دتھے ، سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تنظیمی امورکے حوالے سے بلو چستان بھیجا

تاکہ یہاں صوبائی اور ڈسٹرکٹ تنظیم سے ملاقات کر کے تنظیم سازی کا جائز ہ لے سکوں پیپلز پارٹی کی کو لیشن حکومت ہے ورکز کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں مرکزی قیادت کے سامنے لانا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر سیا سی جماعت میں اختلافات ہوتے ہیں ایسی سیا سی جماعت کی نشادہی کر دیں جس میں اختلاف نا ہوں پیپلز پارٹی میں اختلاف اس نوعیت کہ نہیںکہ پارٹی ناکامی کی طرف جائے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اچھے ووٹوں سے بر تری حاصل کی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہویت ، آئین کی بحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم رہے جب ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم رہے گا تو چیزوں میں نکھار بھی پیداہوگا

اختلافات جمہوری عمل کا حصہ اور خوبصورتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں۔ انہوں نے کہاکہ بات بلو چستان میں آپریشن کرنے کی نہیں ہمارے لئے بلو چستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پیپلز پارٹی کی قیادت سے اس حوالے سے جب مشاورت کریگی تو اپنی رائے ضروردیں گے صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ بلو چستان میں بد امنی کے واقعات کی وجہ سے لوگ یہاں کے عوام کی خدمت نہیں کر پا رہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں کے لوگ محب الوطن ہیں ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ ملک دشمن عناصر کی باتوں میں نہیں آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ سر داراختر جان مینگل کا سیا ست میں اہم کر دار رہا ہے وفا قی حکومت کو بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر داراختر جان مینگل کے استعفیٰ کانو ٹس لینا چاہیے ۔