|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2024

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ سائنس کالج آتشزدگی سے 4 کمرے اور دیگر حصہ جل گیا ہے جس کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی 20 روز میں رپورٹ پیش کرے گی

اس کے بعد اس کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے گا کالج میں باقاعدگی سے کلاسز جاری ہے مذکورہ کالج کی زمین کو الاٹ کرنے کے تاثر میں کوئی صداقت نہیں یہ ہمارا تعلیمی ادارہ ہے حکومت سنجیدگی کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ نے ہم سب کو دکھی کیا ہے اور جو شخصیات متاثرہ عمارت کو دیکھنے آئی ہے ان کی اس کالجز سے وابستگی رہی ہے جس طرح آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کالج آئے ہیں

کیونکہ وہ بھی اس کالج سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آتشزدگی واقعہ سے متاثرہ عمارت کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر، سائنس کالج کے پرنسپل عظمت خان کاکڑ ، وائس پرنسپل ضیاء الحق ، طارق بلوچ اور باقر خان غلزئی بھی موجود تھے۔ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سائنس کالج کی عمارت کے جلنے کا مجھ سمیت بلوچستان کے ہر شخص کو دکھ ہوا ہے اور مختلف شخصیات سائنس کالج کا معائنہ کرنے آئی ہیں کیونکہ وہ اس کالج سے تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں

جس طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سائنس کالج کوئٹہ سے تعلیم حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے آتشزدگی کے واقعہ کے حقائق جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے

انہوں نے بتایا کہ تا حال آتشزدگی کے حوالے سے قیاس آرائی نہیں کرنی چاہئے جب تک کمیٹی فائنڈنگ رپورٹ نہیں آتی کیونکہ وزیرا علیٰ ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور بلوچستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس عمل سے افسردہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے جلنے والے حصے کی فائنڈنگ کے لئے تخمینہ لگانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں

تاکہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اس کی بحالی کا کام شروع ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات میں تمام متعلقہ شعبوں کے علاوہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ تمام پہلوئوں کے حوالے سے آتشزدگی کے واقعہ کی مکمل چھان بین ہوسکے۔

آتشزدگی پر سب لوگ پریشان ہیں آگ بہت بڑی تباہی لائی ہے بہت سارے افراد کی اس کالج سے پڑھنے کے باعث جذبات اور یکجہتی زیادہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے دے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ آتشزدگی سے سائنس کالج کے 4 کمرے جلے ہیں تاہم کالج انتظامیہ باقاعدگی سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے کلاسز جاری ہیں اور نوجوان تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *