اسلام آباد: پشتونحوا ملی عوام پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک کے ہر شخص کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اورموجودہ حکومت پر بانی پی ٹی آئی سمیت گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے دبائو بڑھانا ہوگا ۔
اتوارکوسنگ جانی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پورے ملک سے آئے ہونے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اس جلسے میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو لاکھوں انسانوں کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں آج تک میں آج تحریک انصاف کے کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ہیں کسی بھی انقلاب کو اتنے بڑے انسانوں کی حمایت حاصل نہیں تھی تو پھر کیا وجہ ہے کہ پی ٹی آئی والے انقلاب نہیں لاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے تنظیم کی کمی ہے اور ہر سیاسی جماعت کیلئے تنظیم ضروری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں آج تک پاکستان میں کسی بھی لیڈر کو عوام کی اتنی بڑی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ آج پاکستان انقلاب کے دوراہے پر کھڑا ہے یہ انقلاب ایک بار پہلے ووٹ کے زریعے اچکا ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ مقتدر حلقے کہتے ہیں کہ 45اور 47کا کوئی فرق نہیں ہے یہ ظلم ہے 45والے حق کے لوگ ہیں اور 47والے چور ڈاکو اور بے ایمان ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی صورت چوروں اور ڈاکو وں کی حمایت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں بھی واضح ہے کہ اچھے عمل اور بد عمل والے برابر نہیں ہوسکتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ آج اسٹیبلشمنٹ کو بھی پتہ ہے کہ حکومت چوری اور بے ایمانی سے آئی ہے اس کی حمایت خلاف ورزی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اتنی بڑی طاقت اور اس کے باوجود بھی لیڈر جیل میں ہے یہ بہت بڑی بات ہے اگر یہ لوگ طریقے سے آگے بڑھے اور علان کرکے حکومت کو 10سے 15دن دیدیں کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کریں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو نوٹس دیدیں اور پھر ان کارکنوں سمیت ہماری تحریک اکھٹے ہوکر اعلان کردیں کہ ہم نے پاکستان کے ہر ضلعے میں تحریک چلانی ہے نہ ہمارا فوج روک سکتی ہے نہ ہمارا راستہ پولیس روک سکتی ہے ،عوام کا راج ہوگا عوام کی بادشاہی ہوگی اور عوام کا انقلاب ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ عوام کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کیا ہے حقیقی آزادی یہ ہے کہ ہر صوبے کے عوام کو اس کے صوبے پر حق حکمرانی دینا ہوگا اور صوبوں کے وسائل پر جو نعمتیں پیدا کی ہے اس پر حق اسی صوبے کے عوام کا تسلیم کرنا ہوگا پھر دیکھیں کہ پاکستان کتنی ترقی کرتا ہے اور اگر یہ نہیں کریں گے تو ہم مجبور ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام سب سے بڑے ہیں ان کا حق سب سے بڑا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں غریب کی روٹی ،تعلیم ،روزگار کا بندوبست کرنا ہے اور جس کو یہ برا لگے وہ پاکستان چھوڑ کر چلا جائے ۔انہوںنے کہاک جب یہاں پر آئین کی بالادستی نہیں ہوگی اور پارلیمنٹ بالادست نہیں ہوگی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملکی عدلیہ سے ہر اس جرنیل ،جج اور جرنلسٹ ،تاجر اور عالم دین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔