|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ ڈویلپمینٹ اتھارٹی(کیو،ڈی،اے) کے ڈائریکٹر ٹان پلاننگ ،کمرشل، بلڈنگ کنٹرول ذین کاسی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔

کہ کوئیٹہ شہر اور اطرافی علاقوں میں کئی رہائشی اسکیمات پر بغیر اجازت عملدرآمد جاری ہے جو کیو ڈی اے آرڈنینس مجریہ 1978 کی خلاف ورزی ہے۔اعلامیہ کے مطابق کئی پرائیوٹ ،رہائشی کی اسکیمات قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر تعمیر کی جارہی ہیں۔

ارڈنینس 1978 کے مطابق کویٹہ تحصیل میں کسی قسم کی تعمیرات،رہائشی کالونیوں،تجارتی مراکز،سرکاری وغیر سرکاری دفاتر،پٹرول پمپس،سائن بورڈ،فیکٹریوں کیلیے کیو ڈی اے سے اجازت نامہ اور منظور شدہ نقشہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

لہذا ایسے تمام تعمیرات خلاف قانون ھونے کی وجہ سے مہندم کیے جاسکتے ہیں۔جن کی پیشگی اجازت حاصل نہ کی گئی ھو۔

اعلامیہ میں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے۔کہ ایسے کسی بھی رہائشی کالونی،سوسائٹیز،نجی رہائشی منصوبوں وغیرہ میں خرید وفروخت سے گریز کریں۔

جن کے پاس اجازت نامی اور منظور شدہ نقشہ نہ ھو۔ اعلامیہ کے مطابق جلد کوئیٹہ شہر اور اطرافی علاقوں میں تمام غیر قانونی اسکیمات اور دیگر تعمیرات کیخلاف کاروائی شروع کی جارہی ہے۔اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔