|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2024

پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کی گئی ۔ جوابی فائرنگ سے دو اہم کمانڈرسمیت8طالبان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔