|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2024

وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرلز کالج کی طالبات اور اساتذہ کو  500 لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کر دیا۔

سرفراز بگٹی نے گرلز کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرلز کالج میں پہلی دفعہ کانووکیشن ہو رہا ہے، یہ ایک اچھی روایت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک خواتین پڑھی لکھی نہ ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ہم نے تعلیم کے شعبے میں بے نظیر اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا، سول شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی یاد میں ایک ایجوکیشن بلاک بنا کر دیں گے۔