|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قابل اور ایماندار افسران کسی بھی محکمے کی ترقی اور نیک نامی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف لوگوں کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں بلکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں بلوچستان ایگریکلچر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت عارف ترین، ڈی جی ایکسٹینشن مسعود احمد ،ڈی جی واٹر مینجمنٹ محبوب بلوچ سمیت دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ محکمہ زراعت انتہائی اہمیت کا حامل محکمہ ہے جس کا براہ راست تعلق کاشتکاروں ،کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ ہے

اس ضمن میں محکمہ کے افسران پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبے میں کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت کے فروغ میں بھی اپنا عملی کردار ادا کریں

انہوں نے کہا کہ افسران اپنی استعد کار اور پیشاورانہ صلاحیتوں کو بڑھا کر محکمہ کی نیک نیتی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور سینئر افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *