|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2024

کوئٹہ: بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بنچ نے گیس بلوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہو نے پر برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے وزیر اعظم پا کستان کے پرنسپل سیکرٹری ، چیف سیکرٹری بلو چستان اور وزیر اعلیٰ بلو چستان کے پرنسپل سیکرٹری کووضاحت کے لئے اگلی سما عت پر طلب کر لیا ہے ۔

سنیئر قانون دان سید نذیرآغا ایڈووکیٹ کی جا نب سے بلو چستان میں گیس بلوں میں نت نئے چا رجز شامل کر نے ،

لوڈشیڈنگ اورگیس پریشر میںکمی کے خلا ف دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ،نصیب اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ ،برہا ن الدین ایڈووکیٹ ،اظہر الدین ایڈووکیٹ ،

امتیاز شاہد ایڈووکیٹ ،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے محمد عمر سومرو ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل اے جی شہک بلو چ ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خوشحال کا سی،ایس ایس جی سی ایل کو ئٹہ کے منیجر لیگل سروسز مخدوم رحمٰن ،راحیل ملک ،شہباز اسلام ،ایس ایس جی سی کرا چی کے ڈی سی ایم ابرا ر بشیر اورڈی ای ڈی (ریجنل آ فس کو ئٹہ) مہراللہ مری پیش ہو ئے۔

ڈویژنل بنچ کے جا ری کر دہ حکمنا مہ میں کہا گیا ہے کہ 5اگست 2024کے حکم کی پیروی کیلئے جی ایم (ریکوری )ایس ایس جی سی ایل کرا چی اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ئٹہ کے آفیسران پیش ہو ئے دوسری جا نب گیس بلز سے متعلق شکا یا ت لیکر آنے والے صارفین کی بڑی تعداد بھی عدالت میں مو جو د ہیں ہم وقتا فوقتاگیس کمپنی کے حکام سے دریافت کر تے رہے ہیں کہ عدالت کی جا نب سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں صو بے میں گھریلو صارفین کو گیس بلوں میں ریلیف نہیں کیوں نہیں دیا گیا

جس پر ایک با ر پھرعدالت کو بتا یا جا رہا ہے کہ آ ئی ٹی شعبے میں کچھ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بلوں کے حساب میں غلطی کی گئی ہے جب ہم کیس کو میرٹ پر آ گے بڑھا تے ہیں تو گھریلو صارفین کے بلز کا مسئلہ حل طلب ہو تا ہے یہ گیس کمپنی کے حکام کی کا رکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیتا ہے

ایس ایس جی سی کی ایگزیکٹیو ز بھی حساب و کتاب میںغلطی کی غلط فہمی میں ہیںجو ایک راکٹ سائنس ہے کہ ان فا رمولوں کے با رے میں کمپنی کے علا وہ کو ئی نہیں جا نتا، پبلک سیکٹر انٹر پرا ئزز کا اولین مقصد اس غریب ملک کی عوام کو سہولیات با ہم پہنچا نا ہے لیکن ایس ایس جی سی ایل کی انتظامیہ حکام کا رویہ بتلا تا ہے کہ وہ پا کستانی شہریوں کے با رے میں زیا دہ کنسرن نہیں بلکہ کمپنی کو ایک جا گیر کی طرح چلایا جا رہا ہے صورتحال سے ظاہر ہو تا ہے کہ گیس کمپنی کی انتظامیہ کی مکمل اوور ہا لنگ اور بعد میںتنظیمی طور پر منظم ہو نے کی ضرورت ہیں اور یہ وقت کا تقاضاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی کارکردگی کو ریویو کیا جا ئے

ان کا نا ن ٹیکنیکل ،نا ن پروفیشنل ، ضدی اور مغرور رویہ کی وجہ سے عدالت اور عام عوام کے پا س ایس ایس جی سی کے با ئیکاٹ کے آپشن کے سوا کو ئی چا رہ نہیں بچا ،لو گ افسوس اورفریاد کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں مگر ایس ایس جی سی کا کو ئی بھی اس پر تو جہ دینے کو تیا ر نہیں،

عدالت میں مو جو د افراد سے متعلق ایس ایس جی سی کے حکام کو ہدایت کی جا تی ہے کہ وہ آئی ٹی ایرر کی اصلا ح اور غلطیوں کے بعدان سے متعلق حتمی رپورٹ دیں ۔ جی ایم (ریکوری )ایس ایس جی سی ایل نے بتا یا کہ اگلا بلنگ سائیکل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا اور عدالت کے احکامات کی روشنی میں صارفین کو بھیجے گئے

تمام بلوں کی تصحیح (اصلاح ) کی جا ئے گی بنچ نے مذکو رہ حکمنا مہ کی کا پی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے توسط سے وزیر اعظم پا کستان کے پرنسپل سیکرٹری کو معلوم اور تعمیل کے لئے بھیجنے کی ہدایت کی

اور عدم تعمیل کی صورت میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کوذاتی طو ر پر عدالت کے روبروپیش ہو کر عدالتی احکاما ت پر عمل در آمد نہ ہو نے سے متعلق وضاحت طلب کر لی ہے عدالت نے مذکو رہ حکمنامہ کی کا پی چیف سیکرٹری بلو چستان اوروزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی معلومات اور تعمیل کے لئے بھیجنے کا حکم دیاہے اور ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹری بلو چستان اوروزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اگلی سما عت کے موقع پر ذاتی طو ر پر پیش ہو کر اس بابت عدالت کی جا نب سے دئیے گئے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کریں،

مذکو رہ آ ئینی درخواست کی اگلی سما عت 24 ستمبر کو ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *