چاغی: تحصیل چاگئے میں عطائی ڈاکٹر کے 12 سالا بچے کو غلط انجکشن لگانے سے حالت غیر کوئٹہ ریفر ڈپٹی کمشنر چاغی کی نوٹس عطائی ڈاکٹر گرفتار کلینک سیل تفصیلات کے مطابق تحصیل چاگئے میں ایک نجی کلینک میں عبد المنان نامی عطائی ڈاکٹر نے ایک 12 سالا بچے کو غلط انجکشن لگا دیا
جس کی وجہ سے بچے کی حالت بگڑ گئی جبکہ انجکشن لگانے کی جگہ افیکشن ہوگیا والدین نے بچے کی حالت کو غیر دیکھ کر مزید علاج کے لیے کوئٹہ لے گئے ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او چاگئے
حاجی قادر بخش جوشنزئی اور کمانڈر عاطف نے دیگر لیویز اہلکاروں کے ہمراہ بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کرکے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر مزید تفتیش شروع کردی عوامی حلقوں کا کہنا ہے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین، گردی جنگل، چاگئے،ودیگر علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز ،کلینکس ،میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریوں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے
جس کی وجہ سے مختلف قسم کے امراض سے نہ صرف پھیلنے بلکہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا خدشہ رہتا ہے اور خصوصا لیبارٹریوں میں خون نکالنے اور لگانے کے لئے بھی ایک میکانزم ہونا چایئے معیاری ٹیسٹ لیبارٹری بھی یہاں دستیاب نہیں ہے
ایک انسان کی خون کو دوسرے انسان میں منتقلی کے لئے کس طرح چانچ کی جاتی ہے کے اس کے خون میں کون کونسے بیماریاں شامل ہے عوامی حلقوں نے ضلع بھر کے کلینکس ،لیبارٹریوں کے معیار کو چیک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام مزید دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں ۔