کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی اختلاف حکومت اور اپوزیشن کا حسن ہوتے ہیں
لیکن اس اختلاف پر وطن عزیز پر کوئی آنچ نہ آئے یہ ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان صاحب نے آج ایک لائن کھینچ دی ہے ۔
ہم بلوچستان حکومت میں اور ریاست کو بلوچستان جس چیلنج کا سامنا ہے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود دفاع وطن کیلئے جمیعت علما اسلام اور مولانا فضل الرحمان صاحب ہمارے ساتھ ہیں یہ باعث خوشی ہے۔