|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر)ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے

کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور فیڈرل سروسز جس میں بلوچستان کا بھی کوٹہ ہے

اس کے افسران فیڈریشن کی چاروں اکائیوں سمیت گلگت و کشمیر میں بھی تعینات ہوتے ہیں۔

اس وقت بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے فیڈرل سروس کے افسران پورے ملک میں اعلی عہدوں بشمول پنجاب میں سیکرٹری داخلہ، آذاد کشمیر میں چیف سیکرٹری اور اس سے پہلے، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت، ڈی جی FIA اور پنجاب و دیگر صوبوں DC اور SP تعینات رہے ہیں اور آج بھی ہیں۔

سیاسی مفادات کیلئے ہر معاملے کو متنازع بنا کر عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا صوبے، ملک اور سیاسی جماعتوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

بطور عوامی نمائندے ہمیں عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہے اور مثبت طریقے سے ترقی کے راستے پہ آگے بڑھنا ہے اور یہی صوبے اور عوام کی خیر خواہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *