|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میںبی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر بلوچ ، مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ، مرکزی رہنماشکور بلوچ کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے

کہ دانستہ طور پر بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون اقدامات کرنا یہاں تک کے مستقبل کے معماروں کے نام فورتھ شیڈول شامل کرنا ناروا سلوک روا رکھنا انتہائی افسوسناک ہے بی ایس او کی اپنی ایک تاریخ ہے اس پلیٹ فارم سے طلباو طالبات شعور ،

علم و آگاہی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے ہیں مگردوسری جانب آج بلوچستان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے حکمرانوں بلوچستان میں امن و آشتی کے دعوے کر رہے ہیں لیکن ان کے اقدامات ،

ناروا سلوک سے لگتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں خوف و ہراس ، علم و آگاہی ، جامعات سے دور رکھنے کی سازشیں کر رہے ہیں فارم 47 کے حکمران بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات میں مصروف عمل ہیں مخالفین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے لوگوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جا سکتا عدالتیں موجود ہیں

فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کیلئے ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے حکمرانوں کے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں بی ایس او کے رہنماں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر پارٹی آواز بلند کرے گی فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنا انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں –