|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2024

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے

کہ حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند ہے جو سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں ہے جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن میں ہی رہے گی، حکومت کی حمایت کرنا یا حصہ بننا ہماری مجبوری نہیںانہوں نے کہا

کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں سب جانتے ہیں حکومت کون چلا رہا ہے پارلیمنٹ خود مختار حیثیت کھوچکی ہے، جے یو آئی کی جدوجہد ایک خود مختار پارلیمنٹ کے لیے ہے، ہماری جماعت طاقت نہیں عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے