بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سٹی تربت یاسین بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 5 افراد معمول زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرکزی بازار میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے، مزید کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تحقیقات کر رہا ہے۔
ادھر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نےتحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔