تربت: بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی نے مسلم لیگ کے ایم پی اے برکت رند کے خلاف مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی نے حلقہ پی بی 27 کیچ 3 سے برکت رند کیخلاف دھاندلی اور نتائج کی تبدیلی کا الزام عائد کرکے کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا واضح رہے کہ عوامی حلقوں نے برکت رند پر حلقہ پی بی 27 کیچ 3 میں بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔