|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری سینیٹر روزی خان کاکڑ، قاسم خان اچکزئی اور صوبائی قیادت نے ضمنی انتخابات میں مخدوم طاہر رشید الدین کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے

کہ حلقہ این اے 171کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی طرف سے حلقہ این اے 171سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر رشید کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کاان پر اعتماد کی علامت ہے اور امید ہے کہ منتخب نمائندہ اپنے حلقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہ امید ظاہر کی کہ مخدوم طاہر رشید اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *