|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

کراچی:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متواتر اور سستی پروازوں کے ذریعے اندرونی پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور دیگر مخصوص ممالک سے جوڑنا چاہتے ہیں. اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی حکام سے مسلسل رابطے استوار کرنے کا اصل مقصد اپنے صوبے کے شہریوں کی زندگیوں میں آسانی، راحت اور کرایوں میں کمی لانا ہے۔

میری بھرپور توجہ اور جدوجہد کے نتیجے میں یہ جان خوشی ہوئی کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز حکام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور کیلئے پروازیں بڑھا رہے ہیں۔ 17 ستمبر سے پی آئی اے ہر ہفتے اسلام آباد کیلئے ہفتہ چار پروازیں سے بڑھا کر چھ پروازیں، کراچی کیلئے دو پروازوں سے بڑھا کر چار پروازیں اور لاہور کیلئے دو پروازوں سے بڑھا کر تین پروازیں چلائے جائیں گی.

گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ عمرہ فلائٹ شروع کرانے کے بعد اب ہم کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور فضائی سفر کو روزمرہ کی بنیاد پر پروازیں بلوچستان کے عوام کیلئے اندرون ملک شروع کرانے میں سرخرو ہو چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پروازوں میں اس اضافے سے بلوچستان کے مسافروں کو دوہرا فائدہ ہوگا۔ اس سے نہ صرف سفری سہولت اور آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس کے نتیجے میں اہم مسافروں کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت بھی ہوگی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم بلوچستان کے تمام شہریوں کیلئے بیرونی ملک اور اندرونی ملک ہوائی سفر کو قابل رسائی اور آسان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے ہماری معیشت، سیاحت اور زندگی کے مجموعی معیار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور کرایوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *