|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2024

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ہیلتھ بڈرز ایسوسی ایشن (Balochistan Health bidder,s Association )کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سرویسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ریاست علی جبکہ بلوچستان ہیلتھ بڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سید جمیل الرحمن خان جنرل سیکرٹری تصور شکیل چیئرمین جاوید اشرف اور اسٹاف آفیسر ٹو سیکرٹری ہیلتھ شبیر احمد شاہوانی نے شرکت کی واضح رہے

کہ اس سے قبل بلوچستان بڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے سابق بقایا جات بلز کی وجہ سے محکمہ صحت کو ادویات کی ٹینڈرز اور سپلائی آرڈرز کا بائیکاٹ کرچکے تھے

مگر سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ صالح محمد بلوچ کی کاوشوں سے آج بلوچستان بڈرز ایسوسی ایشن کے کابینہ صدر جنرل سیکرٹری اور چیئرمین نے میٹنگ کی جس میں وہ اپنے ڈیمانڈز اور مسائل پیش کی اور سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ نے انھیں یقین دلایا

کہ جلد بلوچستان بڈرز ایسوسی ایشن کے سابق تمام بقایا جات ادا کرینگے اور پہلے ادویات کی سپلائی آرڈر کی بجٹ 1st ہاف اور 2nd ہاف میں بڈرز کو بلز فراہم تھے مگر اس بار انھیں 1st ہاف اور 2nd ہاف کے بجائے یکمشت ادائیگی کی جائیگی اس کے علاوہ RHC,s رورل ہیلتھ سینٹرز کا اب کوئی رول نہیں اب جو بھی سپلائی آرڈر ہوگا یا ڈیمانڈ ہوگا وہ صرف متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ذریعے ہوگا

اس کے علاوہ ڈی سینٹرلائزیشن سسٹم کو ختم کرنے اور سینٹرلائزیشن سسٹم کو واپس بحال کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے بلوچستان ہیلتھ بڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ڈی سینٹرلائزیشن سسٹم کو ختم کرنے اور سینٹرلائزیشن سسٹم کو بحالی کی منظوری کے لیئے

وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ بھجوا دینگے جب انہوں نے اس کی منظوری دے دی تو اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے جس پر بلوچستان بڈرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیسن ٹینڈرز سے اپنے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرکے تمام ٹینڈرز میں حصہ لینے کا یقین دلایا.اجلاس میں محکمہ صحت کے نئے مالی سال بجٹ کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام ہسپتالوں کے لیئے قواعد و ضوابط کے مطابق اور جلد رول و ریگولیشن کے مطابق تمام تر امور نمٹا کر ادویات کی خریداری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں جلد ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے.اجلاس سے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ہمیں صحت کی سہولیات کی فراہمی جلد سے جلد ہر صورت ممکن بنانے کے لیئے اقدامات اٹھانا چائیے تاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی shortage نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہے اس کے لیئے ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا

کہ ایم ایس ڈی سمیت صحت کے دیگر متعلقہ شعبے مالی سال کی مختص بجٹ کے تحت صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے لیئے ادویات کی خریداری کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت ، صحت کے شعبے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔