|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2024

کوئٹہ:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعلان کے بعد پولیس سروس آف پاکستان کے 13افسران کو بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 47ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 13افسران عاطف امیر ، سردار محمد شہریار خان، اسامہ امین چیمہ ، ذیشان علی ، رانا محمد دلاور ، شہزاد اکبر ،اختر نواز ،محمد عثمان ،اویس علی خان، رحمت اللہ، خرم مہیسراور عبداللہ احسان کو ایک سال کے لئے بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ہے ۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے ضرورت پڑنے پر افسران کی خدمات میں توسیع بھی کی جاسکے گی ۔

واضح رہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں پی ایس پی افسران کی کمی کوپورا کرنے کے لئے 47اور 48کامن کے افسران کو ایک سال کے لئے صوبے میں بھیجا جائے گا ۔