کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی علی مدد جتک نے کچلاک بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
انہوں نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی شرپسندانہ کارروائیاں پولیس کا مورال پست نہیں کر سکتیں صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
صوبائی حکومت شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی انہوں نے کہا ہے
ہماری پولیس لیویز اور تمام سکیورٹی فورسز قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اورصوبے کی عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔