ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی جمعہ خان عمرانی پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی سے ضمانت پر رہا ہونے والے
لاہور کے رہائشی کاشان علی راجپوت پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کاشان علی راجپوت اور راہگیر شدید زخمی ہوگئے اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا
لاہور کا رہائشی کاشان علی راجپوت اغواء کے کیس میں ڈسڑکٹ جیل میں بند تھا آج ضمانت ملی تھی کاشان راجپوت پر منگولی پولیس تھانہ میں لڑکی کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج تھا زخمی کاشان راجپوت اور راہگیر کو مزید طبی علاج معالجے کیلئے لاڑکانہ ریفرکردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی