کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے دانہ سر بس حادثے اور کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ صوبائی حکومت نے ان افسوس ناک واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، روڑ حادثے میں انسانی غفلت پائی گئی تو ٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا،
یہاں جاری علیحدہ علیحدہ بیانات بھی ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روڑ حادثات کی روک تھام کیلئے رائج الوقت قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ترجمان صوبائی حکومت نے کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے
کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور بحالی امن کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے واقعہ میں ملوث دہشت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔