|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2024

وزیراعظم شہباز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی  ہے۔