لورالا ئی: ور الا ئی اور میختر میں منشیا ت کی فصلیں اپنے عر و چ پر پہنچ چکی ہے انتظا میہ ایکشن لیں۔ منشیات سے نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے اور منشیات کی بدولت ہی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔ضلعی اور لوکل انتظامیہ اپنے پرسنٹ کے چکر میں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
جہاں جہاں منشیات کی فصلیں کاری ہو رہی ہے تحصیل انتظامیہ کو ہر ایک جگہ کی معلومات میسر ہے۔مگر افسوس کی ابھی تک ایک بھی جگہ پر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ضلع میں انٹی نارکوٹکس فورس کی موجودگی کے باوجود منشیات کی فصلیں تیاری کے اخری مراحل میں ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے جاری ایک سروے کے مطابق لورالائی اور میختر کے اردگرد کے علاقوں میں مختلف مقامات پر منشیات کی فصلیں تیار ہو رہی ہے۔
افغانستان سے درجنوں کے حساب سے منشیات کے کاروبار سے منسلک علاقے میں لوکل عوام کی زمینوں پر چرس، بنگ اور دیگر منشیات کی فصلیں تیار کر رہے ہیں۔
جس کے علاقے پر کافی اثرات پڑنے لگے ہیں۔
منشیات کا کاروبار کسی بھی معاشرے میں سماج کے خلاف ایک زہر ہے۔ جو ہمارے علاقے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
منشیات فروش ملک اور قوم کی دشمن ہوتے ہیں۔لورالائی اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ہمارے عوام کو ایک طرف بے روزگاری، معاشی بدحالی اور مہنگائی کا سامنا ہے تو دوسری جانب چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشوں نے مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے۔لورالائی شہر اور میختر میں سر عام منشیات فروخت ہورہی ہے۔
جس سے نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے اور منشیات کی بدولت ہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر لورالائی ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر لورالائی، اینٹی نارکوٹکس کے ادارے ان منشیات فروشوں اور کھڑی تیار فصلوں پر جلد از جلد اپریشن کر کے تباہ کریں اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور لورالائی میختر کے نوجوانوں کو منشیات کی زہر سے بچائیں تا کہ قوم کے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں۔