|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2024

کوئٹہ : پا کستا ن پیپلزپا رٹی کی رکن صو با ئی اسمبلی وزیر اعلیٰ بلو چستا ن کی مشیر برا ئے کھیل اینڈ امو ر نو جو انا ن مینا مجید نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کا سن کر بے حد افسو س ہو اصوبائی وزیر بلدیات و ڈومکی قبیلے کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی کا فوتگی بلوچستان و پارلیمان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے

موصوف ایک محنت کر نے والے بہتر ین سیاستدان و نہایت نرم مزاج شخصیت کے مالک تھے کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاستدان اور قبائلی رہنماء بھی تھے جن کی رحلت کا خلاء پر کرنا دور ہ حاضر میں ممکن نہیںسردار سرفراز ڈومکی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی

ان کے انتقال سے صوبہ ایک تجربہ کار اور مخلص رہنما ء سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔