کوئٹہ:محکمہ ریلوے کی جانب سے دہشت گردی سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن بحال کردیا
جائے گا کیونکہ متاثرہ پل کا 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے محکمہ ریلوے بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ 26 اگست کی شب بولان کے علاقے دزان میں ریلوے پل دہشت گردی کے واقعہ میں ریلوے کا پل تباہ کردیا گیا تھا
جس سے کوئٹہ کا اندرون پاکستان اور دیگر صوبوں سے ٹرین کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا ریلوے کے سی ای او کی ہدایت پر پل کی تعمیر اور بحالی کا کام 2 شفٹوں میں جاری ہے
اور ریلوے کی جانب سے پل کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سیکورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل کا رابطہ فوری طور پر بحال کردیا جائے گا پل کی تعمیر کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور 15 اکتوبر تک مذکورہ پل کی تعمیر یقینی بناکر ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔