کوئٹہ: بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی سے محکمہ صحت کا قلم دان واپس لے لیا گیا۔
جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے قاعدہ 3کے تحت صوبائی وزیر صحت سردار فیصل خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ بخت محمد کاکڑ سے محکموں کے قلمدان واپس لے لئے اور بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت کا قلم دان تفویض کردیا تاہم صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کو تاحال کسی بھی محکمے کا قلم دان تفویض نہیں کیا گیا۔