ڈیرہ بگٹی: ہیلتھ آن وہیلز کے ذریعے ضلع ڈیرہ بگٹی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے محکمہ صحت حکومت بلوچستان، انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا مشترکہ اقدام اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی
سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر ماہ طلعت نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف اچکزئی، ایڈیشنل سیکرٹری صحت توفیقہ دانیال اور صوبائی منیجر انڈس ہسپتال ڈاکٹر جہانداد کاسی موجود تھے
سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے چیف منسٹر انیشیٹو آف ہیلتھ آن وہیلز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبے میں اب بھی بہت سے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ان میں بہتری لانے کے لیے انڈس ہسپتال کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کیا
جائے گا صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا فیصلے دورس نتائج کے حامل ثابت ہونگے ہیلتھ کوریج پروگرام سے ڈیرہ بگٹی کے ہر غریب فردکو بلا امتیاز علاج معالجے کے لئے غیر معمولی مالی معاونت حاصل ہوگی۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے محکمہ صحت بلوچستان کا وڑن بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پرائمری کیئر کو فروغ دینا ہے
ایک مؤثر بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعمیر سے، بہت سے صحت کے مسائل کو حل اور جلد ہی ان کا علاج کیا جا سکتا ہے، جس سے مستقبل میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔