کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کہاہے کہ آئینی ترامیم کے نام پر فارم47کے حکمران اقتدار کو تحفظ دینے کیلئے آئین کی شکل بگاڑرہے ہیں
نون لیگ نے جس طرح ووٹ کوعزت دو کے بیانیہ کو چھوڑ کر اقتدار حاصل کیااب پارٹی اپنی عزت سے بھی ہاتھ دھورہے ہیں عوام میں پہلے ہی یہ اپنی مقبولیت گنوابیٹھیہیں اب آئینی ترامیم لانے میں ناکامی کے بعد ارباب اختیار کے آلہ کار بھی انہیں نکما قراردے رہے ہیں انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فارم47کو مسلط کرنے کے مقاصد آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں اورآئینی ترامیم بھی ان مقاصد میں سے ایک ہے
مگر عوام جعلی حکمرانوں کی حقیقت جان چکے ہیں مفاد پرست اقتدار کی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ آئینی ترامیم کامسودہ وفاقی وزیر قانون سے لے کر ڈپٹی وزیراعظم کے پاس بھی نہیں تھاحکمران اتحادی جماعتوں کے پاس بھی الگ الگ مسودہ ہے جس سے بخوبی یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ حکمرانوں کی حیثیت کتنی بااختیار ہے۔