|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 18ہوگئی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق کوئٹہ کی یونین کونسل قادری آباد سے 2سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 18ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں رواں سال میں اب تک 13جبکہ کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔