|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، بلوچستان اسمبلی کوروایات ، قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کے لئے کوشاں ہوں ، صوبے میں حالات خراب کرنے کے پیچھے عالمی طاقتیں ملوث ہیں،

چمن میںسرحد پر پاسپورٹ کی شرط لاگو کرنے سے لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن ریاست کے فیصلوں کی پاسداری سب پر لازم ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات اور ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں صوبے کے عوام کو تفریق کرنی ہوگی کہ کونسے عناصر ہیں جو انہیں گمراہ کرنے کر کے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو درست اور تصدیق شدھ معلومات تک رسائی فراہم کر ے تاکہ عوام کی صیحح معنو ں میں رائے سازی ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بلوچستان جب بھی ترقی کی جانب اپنا سفر طے کرنا شروع کرتے ہیں تو ملک دشمن عناصر اس میں رخنا ڈالنی شروع کردیتے ہیں اور صوبے میں انتشار پھیلاتے ہیں ہم ایسے عناصر کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمن میں سرحد پر ون ڈاکیومٹ رجیم کے نفاذ ست سے اگرچہ لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے لیکن ریاستی فیصلوں پر سب کو عملدآمد کرنا ہوگا چمن کے مسائل پر وزیراعظم، صدر مملکت سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات کی ہے امید ہے جلد ہی مسائل حل ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کو روایات اور قواعد کے مطابق چلانے کی کوشش کرتا ہوں البتہ بعض اوقات ارکان کے درمیان کچھ باتوں پر نوک جھونک ہوجاتی ہے کوشش ہے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں اور اسمبلی کا تقدس برقرار رہے ۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنا بے حد ضروری ہے اس کے بغیر ہم ترقی یا آگے نہیں بڑھ سکتے ہمیں قومی سطح پر بہتری کی جانب جانے کے لئے عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینی ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے پسماندہ علاقوں میں فنڈز کا اجراء ہوا لیکن وہاں پر ماضی میں منتخب لوگوں نے کام کرنے کے بجائے سیاسی، ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کرنے کے لئے کوشاں ہے تمام منتخب ارکان اپنے ،اپنے حلقوں میں بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں تو اس اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک صوبے میں واضح بہتری نظر آئیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *