|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ: ژوب کے ممتاز قبائلی شخصیت شیخ محمد صدیق مندوخیل نے کہا ہے کہ با اثر شخصیت حکومتی شخصیت کے کہنے پر انہیں ان کی آبائی زمینوں سے بے دخل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، حالانکہ عدالت نے بھی ان زمینوں کا فیصلہ ان کے حق میں دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں کیے جانے والے بدترین آپریشن کے بعد اب دوبارہ انتظامیہ کے ذریعے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آپریشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی آپریشن کے دوران ان کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، عورتوں اور بچوں پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا، اور بے بنیاد مقدمات میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ اب دوبارہ سننے میں آیا ہے کہ با اثر حکومتی کے حکم پر انتظامیہ ایک اور آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر اس بار آپریشن کیا گیا تو ہم گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور تمام تر نتائج کی ذمہ داری گورنر بلوچستان اور انتظامیہ پر عائد ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *