|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ، پسند خان بلیدی نے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک منفرد اقدام کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی گوادر، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے آبائی علاقے یونین کونسل سربندن کو خصوصی توجہ کا مرکز بنایا۔

اس سلسلے میں چیئرمین پسند خان بلیدی نے یونین کونسل سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی کو ایک لوڈر رکشے کی چابیاں حوالے کیں، جس کا مقصد یونین کونسل سربندن میں وسٹیج اور شہری گندگی کی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔یہ منفرد اقدام نہ صرف علاقے کے لوگوں کی روزمرہ زندگیوں میں آسانی پیدا کرے گا بلکہ یونین کونسل سربندن کی پسماندہ آبادی کے صفائی ستھرائی کے نظام میں ایک خوش آئند تبدیلی کا باعث بنے گا۔

عوامی حلقے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے فلاحی منصوبوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے سی ایس آر (کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی) پروگرام کے تحت دی جانے والی یہ سہولت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی ایک شاندار مثال ہے، جو علاقے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف گوادر پورٹ کی سماجی ذمے داری کے عزم کا اظہار ہے بلکہ مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

عوامی شکایات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو سہولت فراہم ہوگی بلکہ علاقے کی مجموعی صفائی اور ترقی کے لیے بھی یہ قدم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *