|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس کے خلاف ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ہیلتھ ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ہیلتھ ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو صوبے بھر میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹر بہار شاہ نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ پالیسی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور بہت جلد حکومت کی ملازم کْش پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیر صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر مثبت پیش رفت کی جائے تو وہ عوام اور ہیلتھ ملازمین کے لیے ہیرو بن سکتے ہیں، لیکن اگر طاقت کے استعمال کا سہارا لیا گیا تو حکومت کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اعلان کیا کہ صوبے بھر میں ہر اسپتال اور ڈسٹرکٹ میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور پریس کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا تاکہ عوام کو ہیلتھ ملازمین کے جائز مطالبات سے آگاہ کیا جا سکے۔

ہیلتھ کے تمام ملازمین کو ایک تاریخی احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور جلد ہی گوادر سے لے کر موسیٰ خیل اور چمن تک احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *