|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

پنجگور: پنجگور گزشتہ روز پنجگور سے اغوا ہونے والے شہری زاکر دشتی کے لواحقین کا آج دوسرے روز میں بھی سرادک کے مقام پر سی پیک روڈ پر دھرنا جاری دھرنے کی وجہ سے دونوں جانب گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے

مسافروں شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا زاکر دشتی کے لواحقین نے فوری طور پر زاکر دشتی کو بحفاظت بازیاب کرنے کا مطالبہ اگر فوری طور پر زاکر دشتی کو بازیاب نہیں کیا گیا تو لواحقین کا سرسانڈ اور درگے دپ کے مقام پر سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہ

ے ذاکر دشتی کے لواحقین کا کہنا ہیکہ دھرنے کو دو روز گزر گئے مگر ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے اگر انتظامیہ کی طرف سے آج 21 ستمبر کی شام تک کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی تو آج شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک سی پیک روڈ کو سرسانڈ کے مقام پر اور پروم روڈ کو درے گیدپ مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا

اگر اس کے باوجودانتظامیہ نے ہمارے لوگوں کو بازیاب نہیں کروایا تو سرسانڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ بازار کو بھی بند کرنے کا پر مجبور ہونگے اس کے علاوہ تربت میں ڈی بلوچ کو بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ حالانکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور نے لواحقین سے ملکر شاکر دشتی کی بازیابی کی یقین دھانی کرائی تھی مگر چار دن گزرنے کے باوجود زاکر اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں ٹریفک بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *