|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کی صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد نے چلائی۔اجلاس میں تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور کیچ کے عوامی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے تمام عہدداراں یونٹس اور پارٹی ممبران کو کامیابی تعزیتی ریفرنس بیاد رہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کیا گیا اجلاس میں تحصیل تربت کے آرگنائزنگ باڈی کو تحلیل کرکے نئی آرگنائزینگ باڈی تشکیل دینے کیلئے جلد اجلاس بلایا جائے۔اجلاس میں اہم عوامی مسئلہ بارڈر ٹریڈ پر سیر حاصل بحث کرکے بارڈر کو مزید وسعت دینے کیلئے کہا گیا ہے

کہ ذمہداران اس اہم عوامی مسئلے سے چشم پوشی کرکے عوام کو نان شبنہ کا محتاج کرنے کے درپے ہیں بارڈر میں مزید کراسنگ پوائنٹ کھول کر عوام کو آزادانہ کاروبار کرنے کا حق دیا جائے غریب محنت کش عوام کیلئے اگر سہولیات پیدا نہیں کیا جاسکتے لیکن انکے روزگار پر قدغن مت لگایا جائیں۔ اجلاس میں بلوچستان بالخصوص کیچ کی گھمبیر امن امان کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت گری، چوری ڈکیتی بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے عام شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں روزگار،تعلیم، صحت کی سہولیات جیسے بنیادی مسائل کیلئے لوگ مسائل کے شکار ہیں۔ اجلاس میں میڈیکل کالج کے ملازمین کی جوائننگ کو روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا بے

روزگاری کے عالم میں لوگ شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں نومنتخب ملازمین کو انصاف فراہم کرکے انکی جوائننگ کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میران حیات، حاجی محمد عظیم اور محسن بلوچ شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *