|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے کہا

کہ ایک بار پھر یونیورسٹی آف تربت کے سیکورٹی انتظامیہ نے کالج کے طالبعلموں کو گیٹ پر روک کر انہیں اندر جانے نہیں دیا گیا، جبکہ طالبعلموں کی جانب سے بروقت احتجاج کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

تعلیمی ادارے طالبعلموں کے لئے ہی قائم کیے گئے ہیں تاکہ قوم کے نوجوان تعلیمی و پرسکون ماحول میں پڑھ لکھ کر اپنی مستقبل سنوارنے سمیت قوم و معاشرے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

جبکہ مسلسل کچھ جامعات میں طالبعلموں کو مختلف حیلہ بہانوں سے تنگ کرنا اور اداروں میں فوجی سوچ مسلط کرنا نا صرف تعلیم دشمنی ہے بلکہ قوم دشمنی کے زمرے میں آتی ہے۔

ہم ایسے تمام حربوں کی مزمت کرتے ہیں۔ ہم ایک بار پھر جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں ایسی سوچ کو پروان چڑھانے سے اجتناب کریں اور نصابی و غیر نصابی تعلیمی سرگرمیوں کی حمایت کریں تاکہ اداروں کی حقیقی علمی ساخت برقرار رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *